19 فروری 2014 - 20:30
شام ميں عوام کے مظاہرے، بشاراسد کي حمايت کا اعلان

شام ميں ہزاروں افراد نے بشار اسد کي حکومت کي حمايت ميں ريلياں نکالي ہيں -

ابنا: دمشق کے مضافاتي علاقوں ميں ہونے والي ان ريليوں ميں مظاہرين نے ايک بار پھر شام کے صدر بشاراسد کي حکومت کي حمايت کا اعلان کيا -شامي باشندوں نے فوج پر زور ديا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف اپني کاروائي پوري طاقت کے ساتھ جاري رکھے -دمشق کے مضافاتي شہر سيدہ زينب ميں شامي باشندوں نے ريلي نکال کر بشاراسد کي حمايت کا اعلان کيا اور اپنے ملک ميں مغربي ملکوں کي مداخلت کي مذمت کي -اسي طرح صوبہ حماہ کے عوام نے بھي ايک بڑے مظاہرے ميں شرکت کرکے دہشت گردوں کے خلاف حکومت اور فوج کي کاروائيوں کي تعريف کي اور صدر بشاراسد کي  ہمہ جانبہ حمايت کا اعلان کيا - القصير شہر ميں بھي بڑي تعداد ميں لوگوں نے حکومت کے حق ميں مظاہرہ کيا اور دہشت گردتکفيري گروہوں کے تئيں اپني نفرت و  بيزاري کا اعلان کيا -شام ميں مارچ دوہزار گيارہ سے غير ملکي حمايت يافتہ دہشت گردوں کے ذريعے قتل و غارتگري کا بازار گرم ہے جس کے نتيجے ميں اب تک ايک لاکھ تيس ہزار افراد مارے جاچکے ہيں -

.......

/169